ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کرناٹک،مہاراشٹر، کیرلا، پنجاب، گجرات اور تمل ناڈو میں کورونا وائرس کے مریضوں میں اضافہ

کرناٹک،مہاراشٹر، کیرلا، پنجاب، گجرات اور تمل ناڈو میں کورونا وائرس کے مریضوں میں اضافہ

Sat, 13 Mar 2021 08:19:28    S.O. News Service

نئی دہلی،13؍مارچ (ایس او نیوز؍ایجنسی) مہاراشٹر، کیرلا، پنجاب، کرناٹک، گجرات اور تمل ناڈو میں روزانہ کورونا وائرس کے متاثرین میں لگاتار اضافہ ہورہا ہے

- گزشتہ24گھنٹے میں سامنے آنے والے کورونا وائرس کے نئے مریضوں میں ان ریاستوں کا مجموعی تناسب85.6 فیصد ہے - وزارت صحت کے مطابق گزشتہ24 گھنٹے کے دوران کورونا وائرس کے 23285 نئے مریض درج ہوئے - مہاراشٹر میں یومیہ سب سے زیادہ 14317 نئے مریضوں کی رپورٹ ملی ہے، اس کے بعد کیرلا میں 2133 اور پنجاب میں 1305 نئے مریض سامنے آئے ہیں -ملک میں آج کورونا وائرس کے زیر علاج (کیس لوڈ) مریض 197237 ہیں اور فی الحال، ان کی تعداد ملک میں مجموعی متاثرین کا 1.74 فیصد ہے -

مرکزی حکومت کورونا وائرس کے متاثرین بڑھنے والی ریاستوں ؍ مرکزی کے زیر انتظام خطوں میں کنٹرول اور انتظامی صورتحال پر قریب سے نظر رکھی ہوئی ہے اور ان ریاستوں میں کووڈ-19کی صورتحال کا جائزہ لیاجارہا ہے، اس سے نمٹنے کی حکمت عملی اور عوامی صحت کی تدابیر بھی اختیار کی جارہی ہیں - حال ہی میں مہاراشٹر اور پنجاب میں مرکزی حکومت نے اعلیٰ سطح کی ٹیمیں بھیجی ہیں

- اس سے قبل مرکزی حکومت نے اسی طرح کی اعلیٰ سطحی ٹیمیں کیرلا، چھتیس گڑھ، مدھیہ پردیش، گجرات، کرناٹک، تمل ناڈو، مغربی بنگال، جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے کنٹرول اور اس کے اضافے پر قابو پانے کیلئے بھیجی تھیں - مرکزی ٹیموں کی رپورٹوں کو ریاستی حکومتوں کے ساتھ شیئر کیا گیا ہے -


Share: